ETV Bharat / state

اننت ناگ کے ڈکسم علاقے میں بجلی کا ناقص ترسیلی نظام - kashmir news

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ ڈکسم علاقہ میں بجلی کا ترسیلی نظام خستہ ہونے کے سبب علاقہ کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقہ میں بجلی کے پرانے کھبے بوسیدہ ہو چکے ہیں۔

اننت ناگ کے ڈکسم علاقے میں بجلی کا ناقص ترسیلی نظام

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 5:18 PM IST

تفصیلات کے مطابق علاقے میں بجلی کی تاریں درختوں پر لٹکی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے آئے روز حادثات کا خطرہ رہتا ہے۔

اننت ناگ کے ڈکسم علاقے میں بجلی کا ناقص ترسیلی نظام
اننت ناگ کے ڈکسم علاقے میں بجلی کا ناقص ترسیلی نظام

مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران یہ مسئلہ اجاگر کیا تھا۔ جس دوران انہیں علاقہ میں بجلی کا ترسیلی نظام درست کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، تاہم زمینی سطح پر آج تک اس کے خواطر خواہ نتائج سامنے نہیں آیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں پرانے زمانے کے لکڑی کے کھبے مکمل طور بوسیدہ ہو چکے ہیں، اگرچہ دیگر علاقوں میں بجلی کے کھبے اور تاریں بدل دی گئیں تاہم اس حوالہ سے ان کے علاقہ کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے خستہ حال نظام کے سبب علاقہ میں ابھی تک کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں جس دوران متعدد مویشی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ محکمہ سے گاؤں میں بجلی کےترسیلی نظام کو درست کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا، تاکہ علاقہ میں معقول بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مزید جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.