ETV Bharat / state

Poplar Trees Causes Damage سفیدے کے درخت برفباری کے دوران جانی و مالی نقصان کا سبب بن رہے ہیں - سفیدے کا درخت موسمیاتی نقصان کی وجہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں بھاری برفباری کے دوران ہونے والے نقصانات کی بنیادی وجہ پر حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے، جب کہ برفباری کے دوران درپیش چلیینجز سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، تاہم نقصان پہنچانے والے بنیادی چیزوں پر دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔ Poplar Trees Causes Damage During Snowfall

poplar trees causes damage during snowfall
سفیدے کے درخت برفباری کے دوران جانی و مالی نقصان کی وجہ
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 5:19 PM IST

ویڈیو

اننت ناگ: موسم سرما میں بھاری برف باری کی پیشگوئی پر انتظامیہ متحرک ہو جاتی ہے۔ انتظامیہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے قبل ازوقت تیاریاں شروع کردیتی ہیں، سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے عملہ اور مشینریز کو تیار رکھا جاتا ہے، ہر ضلع میں کئی کنٹرول رومز قائم کیے جاتے ہیں، تاکہ لوگوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم یہ بات عیاں ہے کہ بھاری برفباری کے دوران زیادہ تر حادثات درخت گرنے سے ہو تے ہے جن میں خاص کر سفیدے کے درخت شامل ہے۔

ماضی میں بھاری برفباری کے دوران بوسیدہ چنار کے شاخ اور سفیدے کے درخت گر جانے سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ سفیدے کے درخت نہ صرف بھاری برفباری بلکہ تیز ہوائیں کے چلنے کے سبب بھی گر جاتے ہیں، اس دوران نہ صرف انسانی جانوں کا ضیاع ہو تا ہے، بلکہ املاک کو بھی نقصان پہنچ جاتا ہے۔ سفیدے کے درخت نہ صرف خراب موسمی حالات بلکہ خوشگوار موسم کے دوران بھی عوام کے لیے درد سر بنا ہوا ہے، کیوں کہ اس سے خارج ہونے والی روئی سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ فضا میں پھیلی روئی سانس لینے کے دوران حلق سے داخل ہو جاتی ہے، جو انسانوں کے بیمار ہونے کا سبب بن رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بھاری برف باری کے دوران سب سے زیادہ نقصان رہائشی علاقوں، مکانوں اور رابطہ سڑکوں کے قریب موجود سفیدے کے درختوں کے گرنے سے ہوتے ہیں، ان کا مزید کہنا ہے کہ جانی اور مالی نقصان میں مٹی مافیہ بھی کسی حد تک ذمہ دار ہیں۔ مٹی کا بے تحاشا کٹاؤ کی وجہ سے پہاڑیوں کے ٹیلوں کے دامن میں رہائشی مکانات پسیوں کی زد میں آجاتے ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
حکومت کی جانب سے بھاری برف باری کے دوران درپیش چلیینجز سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، تاہم نقصان پہنچانے والے بنیادی چیزوں پر دھیان نہیں دیا جا رہا ہے، برف ہٹانے کے دوران بھی سفیدے کے درخت راستوں کو بند کر دیتے ہیں جس سے برف ہٹانے میں بھی کافی دقتیں پیش آرہی ہیں۔ اگرچہ چند برس قبل سرکار کی جانب سے سفیدے کے درختوں کو کاٹنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ تاہم بعد میں اس کارروائی کو روک دیا گیا۔ انہوں نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانی اور مالی نقصانات سے لوگوں کو بچانے کے لیے رابطہ سڑکوں، گنجان بستیوں اور رہائشی مکانات کے متصل موجود سفیدے کے درختوں کو کاٹنے اور بوسیدہ چناروں کی شاخ تراشی کرنے کی ہدایت دیں۔

مزید پڑھیں:

Two Houses Damaged in Uri : چنار گرنے سے دو رہائشی مکانات کو نقصان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.