ETV Bharat / state

کوکرناگ: بجلی کا نظام خستہ حالی کا شکار - ترسیلی لائنیں اور کھمبے بوسیدہ

ترسیلی لائنوں کا نظام اور ان کے لیے لگائے گئے کھمبے اتنے بوسیدہ ہو چکے ہیں کہ ان کے کبھی بھی گرنے کا خطرہ بنا رہتا ہے، جبکہ متعدد بار ان کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں۔

بجلی نظام خستہ حالی کا شکار
بجلی نظام خستہ حالی کا شکار
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 5:53 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں واقع نار وپورہ وتناڈ کے لوگوں کا الزام ہے کہ علاقہ میں بجلی کا نظام خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ لوگوں کے مطابق بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے انتہائی بوسیدہ ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

بجلی نظام خستہ حالی کا شکار

پندرہ سو سے زائد کنبوں پر مشتمل ناروپورہ وتناڈ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے بابا آدم زمانے میں نصب کئے گئے تھے، تب سے لے کر آج کی تاریخ تک علاقہ میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کبھی کسی نے پہل نہیں کی اور کسی کو اس کی خبرگیری کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

ترسیلی لائنوں کا نظام اور ان کے لیے لگائے گئے کھمبے اتنے بوسیدہ ہو چکے ہیں کہ ان کے کبھی بھی گرنے کا خطرہ بنا رہتا ہے، جبکہ متعدد بار ان کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق علاقہ میں مختلف مقامات پر درختوں کے ساتھ بجلی کی تاریں لٹکی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے علاقہ کے کئی مقامات پر شارٹ سرکٹ ہوتے رہتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ معمولی بارش یا برف باری کے سبب انہیں کئی کئی ہفتوں تک بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ لوگوں نے کئی بار یہ مسئلہ محکمہ بجلی کی نوٹس میں لایا تاہم ان کی اس پریشانی کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حیرت انگیز کشمیری سٹنٹ مین پر خصوصی رپورٹ

ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ معاملہ محکمہ پی ڈی ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکیوٹیو انجینیئر فیاض احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کو باربڑ وائر اسکیم میں رکھا گیا ہے۔ جیسے ہی حکومت کی جانب سے رقومات واگذار ہونگی وہ جلد ہی علاقہ میں بجلی کے کھمبے کو درست اور ترسیلی نظام میں بہتری لائیں گے، تاکہ علاقہ کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.