ETV Bharat / state

Pony Walas Staged Protest: 'پونی کاؤنٹر کو شرائن بورڈ کے سپرد نہ کیا جائے' - پہلگام میں پونی ایسوسی ایشن کا حکومت کے خلاف احتجاج

پہلگام میں پونی ایسوسی ایشن نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پونی کاؤنٹر کو دو ماہ کے لیے شرائن بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم نامہ واپس لینے کا مطالبہ گیا۔ Pony Walas Staged Protest at Pahalgam

’پونی کائونٹر کو شرائن بورڈ کے سپرد نہ کیا جائے‘

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 10:14 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مرکز پہلگام میں پونی ایسوسی ایشن سے وابستہ سینکڑوں افراد نے ٹورسٹ ریزاٹ پہلگام میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Pony Walas Staged Protest at Pahalgam احتجاج میں شامل مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ ’’حکومت نے چندن واڑی، پہلگام میں پونی کاؤنٹر کو دو ماہ کے لئے شرائن بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے، جہاں سے گھوڑے بان اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں۔‘‘

’پونی کائونٹر کو شرائن بورڈ کے سپرد نہ کیا جائے‘

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ ’’ہم یہ کام گزشتہ کئی دہائیوں سے انجام دے رہے ہیں، یاتریوں کی خدمت ہم آباو اجداد کے زمانے سے کرتے آ رہے ہیں، تاہم رواں سال حکومت ہم سے ہماری روزی روٹی چھیننے کے فراق میں ہے۔‘‘Pony Association Staged Protest in pahalgam احتجاج میں شامل افراد نے حکومت سے پری پیڈ پونی کائونٹر کو دو ماہ تک شرائن بورڈ کو تفویض کیے جانے کا حکمنامہ واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ محکمہ سیاحت نے گزشتہ ہفتے پہلگام کے سیاحتی مقام پر پونی سروسز کے لئے پری پیڈ کاؤنٹر شروع کیا تھا۔ مذکورہ سروس کا آغاز محکمہ سیاحت کے سیکریٹری سرمد حفیظ نے مختلف محکموں کے نمائندوں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں کیا تھا۔ پری پیڈ سروس کے تحت سیاح پونی اسٹینڈ نمبر 1 (پٹرول پمپ کے قریب) سے شروع کرنے کے لئے ایک مقررہ جگہ پر گھوڑوں کی سواری بک کر سکتے ہیں، اور محکمہ کی طرف سے مطلع کردہ نرخوں کے لئے مقررہ مقامات پر گھوڑوں کی سواری بک کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Prepaid Pony Service Started in Pahalgam: پہلگام میں پری پیڈ پونی سروس کاؤنٹر کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.