ETV Bharat / state

Police Rescued Nomad Families اننت ناگ کے میربازار میں پھنسے خانہ بدوش خاندانوں کو بچا لیا گیا

author img

By

Published : Jul 8, 2023, 6:49 PM IST

مسلسل بارش کے بعد پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہونے کی وجہ سے متعدد خانہ بدوش خاندان اپنے مویشیوں کے ساتھ اننت ناگ کے زڈورہ گاؤں میربازار میں پھنس گئے تھے۔ پولیس پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی آر ایف ٹیموں کے اشتراک سے خانہ بدوش خاندانوں کو مویشیوں سمیت بچا لیا ہے۔

اننت ناگ کے میربازار میں پھنسے خانہ بدوش اور مویشیوں کو بچا لیا گیا

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے میربازار کے زڈورہ گاؤں میں تقریبا ایک سو خانہ بدوش خاندان سیلاب کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔ خانہ بدوش خاندانوں کو مویشیوں سمیت بچا لیا گیا ہے۔ پولیس نے سو خانہ بدوش خاندانوں کو ان کے مال مویشیوں کے ساتھ بچا لیا۔ ہفتہ کی دوپہر یہ سبھی اننت ناگ ضلع میں میربازار کے زڈورہ گاؤں میں پھنس گئے تھے۔ دراصل پولیس کو اطلاع ملی کہ گزشتہ رات مسلسل بارش کے بعد پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہونے کی وجہ سے کچھ خانہ بدوش اپنے مویشیوں کے ساتھ زڈورہ گاؤں میربازار میں پھنس گئے ہیں۔

پولیس پوسٹ میر بازار سے پولیس پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریونیو اور ایس ڈی آر ایف ٹیموں کے اشتراک سے فوری طور پر مذکورہ علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک سو خانہ بدوش خاندانوں کو ان کے مویشیوں اور ضروری اشیاء سمیت بچا لیا گیا۔ بچاؤ کارروائی کے بعد خانہ بدوشوں کو بالترتیب مڈل اسکول فُرہ، بُمتھن اور زڈورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں خاص طور پر خانہ بدوشوں نے پولیس کی بروقت مدد اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے وادی کے پہاڑی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے سبب دریا، ندی اور نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nomad Family Rescued in Kulgam نالہ ویشو میں پھنسے خانہ بدوش اور مویشیوں کو بچا لیا گیا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.