ETV Bharat / state

Business Of New Plants In Kashmir امسال پھل دار پودوں کے کاروبار میں کمی - apples prices dip in kashmir

وادی کشمیر کے مختلف دکانوں، نرسریز میں ہر برس فروری تا مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف اقسام کے پودے فروخت کیے جاتے ہیں۔ امسال مختلف اقسام کے پودوں کے سٹال لگانے والوں نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کاربار سے وابستہ لوگوں کے مطابق رواں برس ان پودوں کی ڈیمانڈ بہت کم ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 14, 2023, 6:39 PM IST

Updated : Feb 14, 2023, 9:15 PM IST

امسال پھل دار پودوں کے کاروبار میں کمی

بجبہاڑہ:وادی کشمیر قدرتی خوبصورتی کے لحاظ سے پوری دنیا میں اپنا ایک الگ اور منفرد مقام حاصل ہے۔ کشمیر کو قدرت نے ایسی کاریگری سے نوازا ہے، جس سے نظر انداز کرنا شاید ہی کسی کے لئے ممکن ہو۔ قدرتی خوبصورتی اور حسن و جمال سے مالا مال وادئے بے نظیر کو نکھارنے اور سنوارنے میں یہاں کے آب و ہوا کا قلیدی رول رہتا ہے۔ وادی کشمیر کے ہر ایک موسم کی اپنی ایک خوبی ہے، چاہیے موسم سرما ہو، بہار ہو یا پھر موسم خزان۔موسم بہار کی آمد سے قبل کسانوں اپنے کھتوں میں مخلتف اقسام کے پھل دار پودے لگاتے ہیں جس کے لیے وہ بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔

شعبہ باغبانی سے جڑے افراد مختلف اقسام کے پودے اگاتے ہیں جنہیں وہ مستقبل میں وہ بازاروں میں فروخت کرکے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ اس شعبہ سے وابستہ لوگ ہر برس فروری اور مارچ کے ماہ کا انتظار میں رہتے ہیں، تاکہ یہ لوگ ان پودوں کو بیچ کر کمائی کر سکے۔وادی کشمیر کے مختلف دکانوں، نرسریز میں ہر برس فروری سے مارچ مہینے میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف اقسام کے پودے فروخت کیے جاتے ہیں۔ امسال مختلف اقسام کے پودوں کے سٹال لگانے والوں نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس کاربار سے وابستہ لوگوں کے مطابق رواں برس ان پودوں کی ڈیمانڈ بہت کم ہوئی ہے۔پودے بیچنے والے کاروباریوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے اس کاروبار کے ساتھ منسلک ہیں، اور یہ کابار یہاں کئی برسوں تک کافی منافع بخش تھا۔ انہوں نے کہا گزشتہ برس کشمیر کے سیب کے نرخوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں امسال یہ کاروبار بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پودے گزشتہ برس 120 میں فروخت ہوا کرتے تھے، رواں برس انہی پودوں کو 60 روپئے میں فروخت کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پھلدار پودوں کی خرید و فروخت عروج پر، مقامی شجرکار ناخوش

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کسانوں کو کروڈوں روپئے کا نقصان ہوا، جس سے لوگوں کے اقتصادی حالات خراب ہوئے، اور غریب عوام اس وقت تنگدستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ شعبہ کی اور توجہ مرکوز کریں، تاکہ اس شعبہ سے وابستہ افراد کی کفالت ممکن ہو سکے۔ واضح رہےکہ باغبانی شعبہ کو جموں و کشمیر کی ریڈ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے۔ تقریباً 70 فیصد آبادی باغبانی کے ساتھ وابستہ ہے، جو اسی سے اپنا روزگار کماتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں باغبانی شعبہ سے سالانہ تقریباً دس ہزار کروڈ روپئے کی آمدنی حاصل ہوتی ہے، جو جموں و کشمیر کی اقتصادیات میں ایک قلیدی رول ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Increase in Prices of Apples: سیب کی قیمتوں میں اضافہ

Last Updated : Feb 14, 2023, 9:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.