ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: بجلی کا نظام بہتر نہ ہونے سے بچوں کی تعلیم متاثر - لوگ کافی پریشان ہیں

بجبہاڑہ کے کنی ٹینگ کالونی شالگام کے لوگ بجلی کی فیس وقت پر ادا کرتے ہیں۔ اس کے باجود بجلی کا نظام اس قدر ناقص ہے کہ معمولی ہوائیں چلنے سے بجلی کی ترسیلی لائنیں زمین پر گر جاتی ہیں۔

People suffering at anantnag due to non availability of electricity
بجلی کا نظام
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 3:43 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں واقع کنی ٹینگ کالونی شالگام میں بجلی کی ترسیلی لائنز لکڑی کے عارضی کھمبوں پر لگائی گئیں ہیں، جو کبھی بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

بجلی کا نظام

مقامی آبادی ہر وقت اسی خطرے کے سائے میں جی رہی ہے کہ کہیں 'بوسیدہ کھمبوں اور درختوں پر لٹکائی گئیں بجلی کی ترسیلی لائنیں گر کر انسانی جانوں کو نقصان نہ پہنچا دیں۔'

لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نظام کی اس خستہ حالی سے اب لوگ کافی پریشان ہیں جس کی وجہ سے ان کے زیر تعلیم بچوں پر بھی اثرات مرتب ہو ر ہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ علاقہ کے لوگ بجلی کی فیس وقت پر ادا کرتے ہیں، وہ بھی دگنا، لیکن بجلی کا نظام اس قدر ناقص ہے کہ معمولی ہوائیں چلنے سے بجلی کی ترسیلی لائنیں زمین پر گر جاتی ہیں اور ہفتے بھر بجلی غائب رہتی ہے۔ اس سے لوگوں کو اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے ساتھ ہی بچوں کی تعلقی متاثر ہو رہی ہے۔ علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر کا بھی فقدان ہے، لیکن محکمہ ان سے برابر بجلی فیس وصول کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان شروع ہونے کے ساتھ بازاروں میں رونق

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ انہوں نے اس ضمن میں انتظامیہ سمیت محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) کو کئی بار مطلع کیا، لیکن ان کی مانگوں پر کبھی بھی غور نہیں کیا گیا۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائدے نے معاملے کو محکمہ پی ڈی ڈی کے اسیسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینر بشیر احمد کی نوٹس میں لایا۔ انہوں نے کہا کہ 'علاقہ کے تعلق سے ہم نے ایک اسٹیمیٹ بنایا ہے، ساتھ ہی ساتھ مزکورہ علاقے کو باربڑ وائر اسکیم میں رکھا ہے، جیسے ہی حکومت کی جانب سے پیسے واگزار کئے جائیں گئے، ہم علاقہ میں بجلی کے کھمبے اور ترسیلی لائنوں کے نظام کو یقینی بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.