ETV Bharat / state

کوکرناگ: پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان - مایوسی کا سامنا

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے دھوئٹھ پورہ کے باشندوں کا الزام ہے کہ کوکرناگ کے صاف و شفاف چشمے کے بجائے انہیں گندے نالے کا پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔

کوکرناگ: پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

author img

By

Published : May 26, 2020, 9:14 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے دھنوئٹھ پورہ، کوکرناگ کے لوگوں کی شکایت ہے کہ انکے علاقے کو کوکر ناگ چشمے کا صاف و شفاف پانی فراہم کرنے کے بجائے گندے نالے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ وہیں انہوں نے بوسیدہ ہو چکی پانی کی ترسیلی لائنوں کے حوالے سے بھی شکایت کی۔

250 کمبوں پر مشتمل دھنوئٹھ پورہ کے لوگوں کے مطابق پائپ لائنز 40 سال قبل بچھائی گئی تھیں جن میں متعدد جگہوں پر چھید ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے نالے کا گندہ پانی پائپ میں داخل ہو کر گھروں تک پہنچ جاتا ہے۔ جس کے سبب لوگ خاص کر بچے آلودہ پانی پینے کے بعد بیمار ہو جاتے ہیں۔

کوکرناگ: پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

اگرچہ لوگوں نے کئی بار اپنی پریشانی کا ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کی طرف رجوع کیا تھا تاہم انکے مطابق انہیں ہر بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ محکمہ نے اس علاقے کو ہر بار نظر انداز کیا ہے۔

اس سلسلے میں لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ اس مسئلے کی جانب جلد از جلد توجہ مرکوز کرکے پانی جیسی بنیادی ضرورت کی سپلائی کو یقینی بنا کر عوام کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.