ETV Bharat / state

People Suffer Due To Non Availability Of Bridge: پُل نہ ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 7:57 PM IST

’’لوگوں نے از خود لکڑی کا ایک عارضی پُل تعمیر کیا ہے جو آئے روز خستہ ہو جاتا ہے۔ اس پُل پر کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔‘‘

People Suffer Due To Non Availability Of Bridge:پُل نہ ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا

اننت ناگ: کوکرناگ کے ہلر، کانڈیوارہ علاقوں کے باشندوں کی شکایت ہے کہ دونوں علاقوں کو جوڑنے کے لئے لوگوں نے از خود لکڑی کا ایک عارضی پُل تعمیر کیا ہے جو آئے روز خستہ ہو جاتا ہے۔ People Suffer Due To Non Availability Of Bridge in Kokernag لوگوں کے مطابق ہلر اور کانڈیوارہ علاقوں میں آباد لوگ دہائیوں سے نالہ برنگی پر پل نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

پُل نہ ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا

یہاں کے اکثر کسانوں کی اراضی نالہ برنگی کے متصل ہے، جنہیں کھیتوں میں جانے کے لئے روز اسی خستہ حال اور عارضی پل کو پار کرنا پڑتا ہے۔ Non Availability Of Bridge in Kokernag Irks Residents وہیں کانڈیوارہ اور اس سے متصل کئی علاقوں کے لوگوں کو گھریلو سامان گھر پہنچانے کے لیے بھی اسی پل کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ اس خستہ حال پُل پر کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ نالہ میں پانی کی سطح بڑھ جانے سے اکثر و بیشتر پُل ڈہہ جاتا ہے یا اسے شدید نقصان پہنچتا ہے اور انہیں سال میں کئی مرتبہ لکڑی کے بنے اس عارضی پل کی مرمت کرنی پڑتی ہے۔ Hiller Kandiwara Residents Demand Bridge Construction مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ ان علاقوں کے لوگوں کی مشکلات کو ملحوظ رکھتے ہوئے نالہ برنگی کی شاخ پر ہلر اور کانڈیوارہ کے درمیان ایک پُل کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.