ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں پانی کی شدید قلت، لوگوں کو مشکلات کا سامنا - محکمہ جل شکتی

ضلع اننت ناگ کے نمبل، بجبہاڑہ میں پانی کی شدید قلت کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بجبہاڑہ میں پانی کی شدید قلت، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 1:02 PM IST

ضلع اننت ناگ کے نمبل، بجبہاڑہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق 2019 میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے اور جدید پائپ لائن نصب کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے ڈھائی لاکھ روپے واگزار کئے تھے تاہم ان کے مطابق محکمہ جل شکتی کی عدم توجہی کے سبب اور وقت پر کام شروع نہ کیے جانے کے سبب فنڈس لیپس ہوگئے۔

بجبہاڑہ میں پانی کی شدید قلت، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

مقامی باشندوں نے کہا کہ 200 کے قریب کنبے پانی کی عدم دستیابی کے سبب انتہائی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں کو پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے قریب ایک کلو میٹر کا سفر طے کرکے ایک مقامی چشمہ سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر انتہائی دشوار کن ہے۔

مزید پڑھیں؛ اننت ناگ: گرندون میں پینے کے پانی کی شدید قلت پر لوگوں احتجاج

نمبل، بجبہاڑہ میں پانی کی قلت اور فنڈس لیپس ہونے کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ جل شکتی کے جونیر انجینئر نذیر احمد سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ نمبل علاقے کو جل جیون مشن اسکیم کے تحت جلد ہی پانی فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ کا تخمینہ لگاکر ڈی پی آر بناکر حکومت کو بھیج دیا گیا ہے، پروجیکٹ کو منظوری ملتے ہی علاقے میں پائپ لائنز نصب کرکے عوام کو بلا خلل پانی فراہم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.