ایک طرف حکومت تعلیم یافتہ نوجوان کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہے تو دوسری جانب سرکار سیلف ہیلپ گروپ کوٹے کو ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اسی حکم نامے کے خلاف سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ افراد نے اچھہ بل اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سیلف ہیلپ گروپ میں شامل انجینرس و دیگر ڈپلوما ہولڈرز نے کہا کہ سرکار کا یہ حکمنامہ ان کے مستقبل کو تاریک بنا دے گا کیونکہ سرکار پہلے ہی انہیں سرکاری نوکریاں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: وندیولگام میں پل کے تعمیراتی کام میں رکاوٹ سے لوگ پریشان
ایسے میں سیلف ہیلپ گروپ کے کوٹے سے وہ مختلف تعمیراتی کام انجام دیتے تھے جسے ان کی روزی روٹی چل رہی تھی۔
مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر سرکار نے جلد از جلد یہ حکمنامہ کالعدم قرار نہیں دیا تو وہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔