قدرتی آبی ذخائر سے مالامال ہونے کے باوجود وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگ احتجاج کرتے رہتے ہیں۔ بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بجبہاڑہ کے بیورہ علاقے میں واقع شیخ محلہ کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے محکمہ کے ملازمین پر ان کے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں دہائیوں کے بعد ایک اسکیم کے تحت پانی کی پائپیں نصب جا رہی ہے، تاہم احتجاج کر رہے لوگوں کے مطابق ان کے علاقہ میں پانی کی پائپیں ابھی تک نصب نہیں گئی، انکے مطابق ’’شیخ محلہ کے باشندوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جل شکتی انہیں پانی کا صاف پانی مہیا کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے مزید کہا کہ ’’کورونا لاک ڈاؤن اور وبائی بیماری کے دوران بھی لوگوں کو گھروں سے باہر نکل کر احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘
بیورہ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے انکے علاقے میں منظورہ شدہ اسکیم کے تحت انکے علاقے میں بھی پانی کی پائپیں نصب کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔