ETV Bharat / state

بجبہاڑہ کے دور دراز علاقے بنیادی سہولیات سے محروم - ای ٹی وی بھارت

مرکزی اسکیم اندرا آواس یوجنا کے تحت مستحق افراد کی کفالت کرنے میں محکمہ دیہی ترقی ناکام ہو چکا ہے۔

بجبہاڑہ کے دور دراز علاقے بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 7:28 PM IST

جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے ایک دور افتادہ گاؤں سنگناڈ کے لوگ دورِ جدید میں بھی کسم پرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ علاقہ کے لوگوں تک کسی بھی قسم کی سہولیات آج تک پہنچائی نہیں گئی ہے۔ علاقے میں محکمہ دیہی ترقی کا کوئی ناموں نشان تک نہیں ہے اور ناہی ماضی میں تعمیر و ترقی کے نام پر کوئی کام انجام دیا گیا ہے۔
مرکزی اسکیم اندرا آواس یوجنا کے تحت مستحق افراد کی کفالت کرنے میں محکمہ دیہی ترقی ناکام ہو چکا ہے۔

بجبہاڑہ کے دور دراز علاقے بنیادی سہولیات سے محروم
مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اُنہیں متعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی بھی معاونت فراہم نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا 'ہم بہت غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے یہ حکام کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ 'مستحق افراد کے لئے مخصوص اسکیموں سے وہ لوگ استفادہ ہو جاتے ہیں جنہیں ان اسکیموں کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔ اور مستحق افرد کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔'جب اس سلسلے میں محکمہ دیہی ترقی کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر طلعت احمد سے بات کی گئی تو انہوں نے نمائدہ کو یقین دلایا ہے کہ مرکز کی جانب سے بنائی گئیں اسکیموں کا فائدہ مذکورہ علاقہ کے لوگوں کو پہنچایا جائے گا۔

بی ڈی او کا کہنا ہے کہ علاقہ میں جتنے بھی مستحق افراد ہیں ان کو حق دلایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.