پہلگام: جموں و کشمیر کے ضلع پہلگام کے دورہ پر پہنچے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ کشمیری عوام نے دہائیوں تک بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب انہیں ہمدردی اور مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تصویر اب بدل چکی ہے اور اب کچھ لوگ نہیں بلکہ عوام کی اکثریت حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیمات سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ Kiran Rijiju criticized Pandit Jawaharlal Nehru اسی دوران کرن رجیجو نے ایک مرتبہ پھر کشمیر پر تحریر کردہ مضمون کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 'کشمیر پر میرا مضمون میرے اپنے الفاظ نہیں ہیں، یہ پنڈت نہرو اور اس وقت کے تمام حکومتی تبادلوں کا پارلیمانی ریکارڈ ہے'۔
مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے جمعرات کو اننت ناگ کا بھی دورہ کیا، اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب انہیں ہمدردی اور مدد کی ضرورت ہے۔ رجیجو نے مسئلہ کشمیر پر ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو پر تنقید کی، اپنے مضمون کا دفاع کرتے ہوئے کرن رججو نے کہا 'کشمیر پر میرا مضمون میرے اپنے الفاظ نہیں ہیں، یہ پنڈت نہرو اور اس وقت کے تمام حکومتی تبادلوں کا پارلیمانی ریکارڈ ہے۔ بدقسمتی یہ ہے کہ سچ کو 70 سال سے زیادہ عرصے تک دبایا اور چھپایا گیا، میں اسے لوگوں کے سامنے لایا کیونکہ ہم تاریخ کو نہیں بدل سکتے“۔
کرن رججو نے کہا کہ تاریخ کو اس کی حقیقی شکل میں پیش کیا جائے نہ کہ کسی کی رائے کے طور پر، لہٰذا میں نے کشمیر کی تاریخ کو آشکار کیا جسے دبا دیا گیا تھا، کیونکہ کشمیر کے لوگوں نے بہت ظلم اور مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ مرکزی وزیر قانون نے مزید کہا کہ یہ ان کی حکومت ہے جس نے ملک میں گھناونے جرائم کے مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ رجیجو نے کہا کہ 'ہم نے ملک میں گھناونے جرائم، جنسی زیادتی، بچوں کے قتل اور خواتین کے خلاف جرائم کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ ہم نے POCSO ایکٹ کے تحت فاسٹ ٹریک عدالتوں اور فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں کا روڈ میپ بنایا۔ ہم 2018 میں فوجداری ترمیمی بل لائے تھے۔ قانون کے مضبوط ہونے کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ 'کوئی بھی جرم ہوتا ہے، جو بھی مجرم ہو، قانون کو ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے۔ عدالتیں ہیں، کام کریں گی۔ عدالتوں کو مضبوط کرنا حکومت کا فرض ہے۔ تمام عدالتیں متحد ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا قانون مضبوط ہو“۔
مزید پڑھیں:حکومت ہر شہری کو انصاف فراہم کرنے کیلئے پرعزم: مرکزی وزیر کرن رجیجو