اننت ناگ کھنہ بل میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد اقبال طاہر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' کشمیر میں ماحول کو سازگار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ امن پسند لوگ ہیں۔ یہاں کے نوجوان قابل اور باصلاحیت ہیں۔ مرکزی سرکار کو چاہیے کہ وہ یہاں کے نوجوانوں کو موقع دیں اور ان کی عزت کریں'۔
انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ' کشمیری نوجوانوں کو تنگ و پریشان کرنے کے بجائے یہاں کے نوجوان کی حفاظت کرنی ضروری ہے اور کشمیر میں ایسے وسائل کی ضرورت ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکیں۔'
مزید پڑھیں:
اس موقع پر انہوں نے اننت ناگ بلاک کے پارٹی کارکنوں سے پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم بنانے کی تلقین کی۔ جب کہ اننت ناگ کو درپیش مختلف عوامی مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی۔