ETV Bharat / state

Sheikh Baba Dawood Gohani: 'سبھی مذاہب کے لوگ شیخ بابا داوؤد گوہنی سے عقیدت رکھتے ہیں'

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 6:37 PM IST

عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ہم جو بھی جائز مراد لے کر بابا کے آستانے پر آتے ہیں، اس چوکھٹ پر آنے کے بعد ساری مرادیں پوری ہوجاتی ہیں۔ Sheikh Baba Dawood Gohani

وادی کشمیر میں سیکڑوں کی تعداد میں اولیاء کاملین، بزرگانِ دین اور بلند پایہ شخصیات کی درگاہیں موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ وادی کشمیر کو پیر وائری کا لقب بھی حاصل ہے، ان ہی درگاہوں میں بابا داؤد گوہنیؒ Sheikh Baba Dawood Gohani کی درگاہ بھی شامل ہے، جہاں نہ صرف مسلم عقیدت مند اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں، بلکہ غیر مسلم بھی کثیر تعداد میں بابا داؤد کی درگاہ پر حاضری دے کر یہاں سے فیض یاب ہوجاتے ہیں۔ People of All Religions have Faith to Sheikh Baba Dawood Gohani

جنوبی ضلع اننت ناگ قصبے سے تقریباً 32 کلومیٹر کی دوری پر واقع گوہن ایک ایسا علاقہ ہے جو قدرتی لحاظ سے کافی خوبصورتی کا حامل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ شیخ بابا داوؤد گوہنی ساڑھے سات سو برس قبل صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ کے پلمر نامی علاقے سے ہجرت کر کے اننت ناگ کے وانگام کوکرناگ میں تشریف لائے، بتایا جا رہا ہے کہ بابا پہلے غیر مسلم گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، اسلام کا مطالعہ کرنے کے بعد بابا داوؤد دین کی طرف متوجہ ہوگئے، اسلام میں قدم رکھنے کے بعد شیخ بابا داوؤد گوہنی نے دین کی سربلندی کرنے کے لئے لوگوں کو حق کی دعوت دیتے رہے۔

عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ہم جو بھی جائز مراد لے کر بابا کے آستانے پر آتے ہیں، اس چوکھٹ پر آنے کے بعد ہماری ساری مرادیں پوری ہوجاتی ہیں۔ ان کا کہناہے کہ ہمیں شیخ بابا داوؤد گوہنی کے تئیں بہت زیادہ عقیدہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ہر روز بابا کے در پر حاضری دے کر یہاں کے نور سے فیضیاب ہوتے ہیں۔

مجاوروں کے مطابق یہاں ہر روز کثیر تعداد میں زائرین کا آنا جانا لگا رہتا ہے، یہاں نہ صرف وادی کے مختلف اضلاع سے لوگ حاضری دینے آتے ہیں بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی کثیر تعداد میں حاضری دے کر اپنے عقیدے کا اظہار کرتے ہیں۔ جو نہ صرف یہاں کے بھائی چارے کو مضبوط بناتی ہے بلکہ مذہبی ہم آہنگی کی مثال بھی جھلکتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بابا داوؤد گوہنیؒ نے کوکرناگ کے وانگام کے مقام پر اس دار فانی سے رخصت ہوئے اور بابا داوؤڈ گوہنی کو پہاڑی پر دفن کیا گیا، جس کے بعد مذکورہ علاقے کا نام بابا داوؤد گوہنی کے نام پر (گوہن) رکھا گیا، جہاں ہر برس جون کے مہینے میں بابا کا عرس منایا جاتا ہے، بابا کے آستانے پر سالانہ عرس میں کئی دنوں تک درود اذکار، شب خوانی کی محفلوں کے ساتھ ساتھ لنگڑ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.