ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: پوجی ٹنگ میں پانی کی عدم دستیابی، عوام پریشان

مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا 'ڈڈو مرہامہ سے سپلائی ہونے والا پانی کافی ناقص ہوتا ہے، جس کی وجہ سے علاقے کی کثیر آبادی اُس پانی کو پینے سے گریز ہی کرتی ہے'۔

پانی کی عدم دستیابی، عوام پریشان
پانی کی عدم دستیابی، عوام پریشان
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 10:44 PM IST

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں قائم سنگم علاقے سے محض 2 کلومیٹر کی دوری پر واقع پوجی ٹنگ نامی علاقہ کے لوگ صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ جل شکتی نے انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا ہے۔

حکومتی اداروں کی جانب سے جہاں لوگوں کو سہولیت پنہچانے کے لئے آئے روز مختلف اسکیموں سے متعارف کیا جاتا ہے۔ وہیں اگر زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ محکمہ جل شکتی ابھی بھی لیت و لیل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ کیونکہ ابھی بھی کئی سارے علاقے ایسے ہیں جو ابھی بھی پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔

پانی کی عدم دستیابی، عوام پریشان

مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا 'ڈڈو مرہامہ سے سپلائی ہونے والا پانی کافی ناقص ہوتا ہے، جس کی وجہ سے علاقے کی کثیر آبادی اُس پانی کو پینے سے گریز ہی کرتی ہے'۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں پینے کے پانی کی نایابی نے اس قدر سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے کہ لوگ اب بور ویل کا پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سردیوں کے ان ایام میں علاقے کی خواتین کو پانی حاصل کرنے کے لئے بور ویل کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے باور کیا۔ تاہم آج تک محکمہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔ نتیجتاً گنجان آبادی والا علاقہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
کپواڑہ میں بھارت -پاک افواج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ

معاملے کی نوعیت کو بانپتے ہوئے ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ مسئلہ محکمہ جل شکتی کے ایگزیکیوٹو انجینئر محمد حنیف کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے ڈڈو مرہامہ سے سپلائی ہونے والے پانی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور محکمہ کی طرف سے علاقے کو صاف پانی مہیا کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی'۔

انہوں نے کہا کہ جل جیون میشن اسکیم کے تحت بجبہاڈہ کے ہر علاقہ، ہر گاوں میں واٹر سپلائی بحال کی جائے گی، جس سے ایسے علاقوں میں رہایش پزیر لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.