جموں و کشمیر کے کوکرناگ کے وندیولگام میں محکمہ آر اینڈ بی نے سال 2018 میں مقامی لوگوں کے آمد و رفت کے لئے ایک پُل تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ تاہم تین سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی مذکورہ پل کا تعمیراتی کام ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ اس کی وجہ سے وندیولگام اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نتیجتاً کثیر آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ناگم علاقہ سے بہتا ہوا نالہ کبھی کبھی بہت اتھل پتھل مچاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ مذکورہ نالہ کو پار کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
آر اینڈ بی محکمہ کے اسیسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینیئر ایجاز احمد نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ مذکورہ پُل کی سابقہ لائبیلٹی بقایہ ہے، چونکہ گذشتہ سال سے وادی میں ناسازگار حالات کی وجہ سے پُل کا کام بھی متاثر ہوا، اے ای ای نے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ پُل پر آنے والے ہفتے میں ہی کام پھر سے شروع کیا جائے گا تاکہ مقامی لوگوں کو راحت ملے۔