ETV Bharat / state

اننت ناگ: مغل باغ کی خوبصورتی کو زائل کرتا ڈمپنگ سائٹ - اچھہ بل علاقہ میں سیاحتی مقام مغل باغ

ڈمپنگ سائٹ سے نہ صرف علاقہ کی خوبصورتی بلکہ سیاحتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

anantnag
anantnag
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 2:41 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحتی مقام کے گردونواح کو صاف ستھرا رکھنے کے بجائے حکومت کی جانب سے ہی آلودہ کیا جا رہا ہے۔

اننت ناگ: اچھہ بل مغل باغ کی جانب جانے والی رابطہ سڑک کے کنارے ڈمپنگ سائٹ

اننت ناگ کے اچھہ بل علاقہ میں سیاحتی مقام مغل باغ کی جانب جانے والی رابطہ سڑک کے کنارے محکمہ میونسپلٹی نے ڈمپنگ سائٹ بنا رکھا ہے۔

ڈمپنگ سائٹ سے نہ صرف علاقہ کی خوبصورتی بلکہ سیاحتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ضلع اننت ناگ کے مختلف سیاحتی مقامات میں اچھہ بل اپنی قدرتی خوبصورتی کے اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں ہر برس ہزاروں کی تعداد میں ریاستی، ملکی اور غیر ملکی سیاح معروف مغل باغ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں۔

ڈمپنگ سائٹ سے سیاحت کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں سے حکومت کو اچھی خاصی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ تاہم اس خوبصورت جگہ کے گردونواح کو صاف ستھرا رکھنے کے بجائے حکومت کی جانب سے ہی آلودہ کیا جا رہا ہے۔

میونسپل حکام کی جانب سے اچھہ بل علاقہ کا سارا کوڑا کرکٹ اس جگہ پر ڈالا جاتا ہے۔ اور یہ کام گزشتہ پندرہ برسوں سے مسلسل جاری ہے۔

علاقہ میں موجود ڈمپنگ سائٹ نہ صرف سیاحوں کو پریشان کر رہا ہے بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی پریشان کن ہے۔ اس جگہ پر کافی بدبو اور کتوں کی موجودگی سے راہ گیروں خاص کر اسکولی بچوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈمپنگ سائٹ کو منتقل کرنے کے لیے ایک سال قبل میونسپل کمیٹی اچھہ بل کے عہدے داروں نے دو مہینے میں منتقل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایک سال گزر جانے کے بعد بھی مسئلہ جوں کا توں ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی اچھہ بل کے ایگزیکٹیو آفیسر حاجی عبد المجید نے کہا کہ کام میں کچھ رکاوٹ آرہی ہے لیکن اسے پورا کر لیا جائے گا۔

علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں سے انتظامیہ کو اچھی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ اس لئے اسے صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری بھی انتظامیہ پر ہی عائد ہوتی ہے لیکن حکام کی لاپرواہی سے گندگی کے امبار کو ہٹایا نہیں جا سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.