ETV Bharat / state

River Turned Into Dumping Site in Bijbehara: بجبہاڑہ کی ندی ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل - شمیر کے قدرتی آبی وسائل

حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کا واگہامہ علاقہ قصبہ بجبہاڑہ سے تقریباً 8 کلو میٹر کی دوری پر قائم ہے، جہاں تقریباً آٹھ ہزار سے زائد لوگ رہائش پزیر ہیں۔ اس علاقہ سے بہنے والی ندی کافی آلودہ Polluted River ہو چکی ہے۔ ندی کے کناروں پر گندگی اور غلاظت کا انبار لگا ہے۔ River Turned Into Dumping Yard in Bijbehara

River Turned Into Dumping Yard in Bijbehara: بجبہاڑہ کی ندی ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 7:46 PM IST

بجبہاڑہ: کشمیر اپنی پُر فضا آب و ہوا اور خوبصورتی کے لیے جہاں پوری دنیا میں کافی مشہور و معروف ہے، وہیں یہ بات بھی عیاں ہے کہ کشمیر کے قدرتی آبی وسائل کو دیکھ کر کبھی انسان کی آنکھوں کو تراوٹ ملتی تھی، لیکن دور حاضر میں جب ان آبی ذخائر پر نظر پڑتی ہے تو چہرے پر مایوسی چھا جاتی ہے۔ River Turned Into Dumping Yard in Bijbehara

River Turned Into Dumping Yard in Bijbehara: بجبہاڑہ کی ندی ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

کشمیر کے لوگ گزشتہ چند سال قبل ان ندی نالوں کا پانی ضروریات زندگی کے لیے استعمال کرتے تھے، لیکن دور حاضر میں ندی نالے ڈمپنگ سائٹ کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کا واگہامہ علاقہ قصبہ بجبہاڑہ سے تقریباً 8 کلو میٹر کی دوری پر قائم ہے، جہاں تقریباً آٹھ ہزار سے زائد لوگ رہائش پزیر ہیں لیکن علاقہ سے بہنے والی ندی کافی آلودہ ہو چکی ہے۔ ندی کے کناروں پر گندگی اور غلاظت کے انبار پڑے ہوئے ہیں۔ River Turned Into Dumping Yard in Bijbehara

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ندی کے آلودہ ہونے سے ان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، واگہامہ کے لوگوں کے مطابق مذکورہ ندی کے دونوں اطراف میں کوڑے کا انبار پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں طبی شعبہ سے وابستہ کئی لوگوں کے میڈیکل شاپ قائم ہیں۔ جہاں سے نکلنے والی غیر معیاری چیزوں کو مقامی دکاندار مذکورہ ندی میں ڈال دیتے ہیں۔ جس کے باعث ندی میں پنپنے والی مچھلیاں بھی غائب ہوچکی ہیں۔

مقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آج تک انہوں نے کئی بار کوڑا کرکٹ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی، مگر ابھی تک محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ River Turned Into Dumping Yard in Bijbehara

یہ بھی پڑھیں: Patwar Khana Turned Into Dumping Yard in Anantnag: قدیم پٹوار خانہ ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

ای ٹی وی بھارت کے نمائدے نے جب یہ مسئلہ محکمہ دیہی ترقی کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر طلعت پرویز کی نوٹس میں لایا، تو انہوں نے کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ صاف ستھرے ملک کے اولین مقصد کو حاصل کرنے کی غرض سے مرکزی حکومت نے 'سوچھ بھارت مشن' کا آغاز کیا تھا۔

سرکاری محکموں خاص کر محکمہ بلدیات کو اس مشن کے حوالے سے متحرک کیا گیا لیکن جس طرح سے ندی اور نالوں میں گندگی کا انبار بڑھتا جا رہا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ اسے لے کر کتنا سنجیدہ ہے۔ River Turned Into Dumping Yard in Bijbehara

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.