مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کےضلع اننت ناگ میں گزشتہ کئی روز سے چوری کے بڑھتے واقعات سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،چند روز قبل جنگلات منڈی علاقہ میں کئی دکانوں میں چوری کرنے کے بعد چوروں نے سلیگام نامی علاقہ میں بھی دوران شب کئی گائے خانوں میں نقب زنی کرتے ہوئے کچھ گائے اور درجنوں بھیڑ لے کر چور فرار ہو گئے۔ گاؤں والوں کے مطابق چوروں نے رات کے دوران تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاؤں کے کئی مقامات پر چوری کی واردات انجام دی۔ انہوں نے کہا کہ چور گائے خانوں کے دیوار توڑ کر گائے خانوں کے اندر داخل ہو گئے اور کئی مویشیوں سمیت درجنوں بھیڑ چرا کر لے گئے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی چوروں نے قرب و جوار کے متعدد گاؤں میں نقب زنی کر چکے ہیں۔ چوروں نے گاؤں والوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے، اوراب بڑی واردات انجام دے کر کئی غریب لوگوں کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے باہر کئی ایسے راستے ہیں جہاں، سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہیں، لہذا انہوں نے پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملہ میں ان کی مدد کریں اور سی سی ٹی وی سے چوروں کی شناخت کرکے چوروں کا پتہ لگانے کی کوشش کریں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اننت ناگ قصبہ میں 2 درجن سے زائد دکانوں کو چوروں نے لوٹ لیا تھا، جس کے بعد عوامی حلقوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:Pulwama police solved theft case پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار