ETV Bharat / state

رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا - رابطہ سڑک کی مرمت

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے سیمتھن، بجبہاڑہ میں رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 3:33 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا سیمتھن علاقہ قصبہ بجبہاڑہ سے محض دو کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ علاقہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ کے بہت قریب ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔

رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا

مذکورہ علاقے کی رابطہ سڑک کئی علاقوں کو آپس میں جوڑنے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں رہائش پذیر کسانوں کے کھیتوں اور باغات تک پہنچنے کا واحد راست ہے۔ تاہم سڑک کی خستہ حالی کے سبب راہگیروں خصوصا کسانوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے میوہ باغات تک پہنچنے میں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ رابطہ سڑک پر پیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے، کیونکہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گھڑے ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خشک موسم میں گرد و غبار جبکہ بارشوں اور برفباری میں کیچڑ کے سبب راہگیروں کو عبور و مرور میں پریشانیاں جھیلنی پڑتی ہیں۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران سڑک کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہوکر کیچڑ کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور پھر موسم خشک ہوتے ہی گرد و غبار کے سبب رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر و بیشتر یہاں کے باشندے گرد و غبار کے سبب بیمار رہتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ضمن میں انہوں نے کئی مرتبہ سڑک کی مرمت کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے چکر کاٹے، تاہم ابھی تک ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

رابطہ سڑک کی مرمت کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس حوالے سے فون پر اسسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجینئر سے بات کی تو اُنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سڑک کی مرمت کا کام فوری طور پر انجام دیا جائے گا تاہم سردیوں کے پیش نظر لوگوں کو میکڈگمائزیشن کے لیے اگلے برس تک کا انتظار کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.