ETV Bharat / state

لارنو میں پی ڈی پی کا اجلاس - PEOPLES DEMOCRATIC PARTY

پارٹی کے رہنماؤں نے ورکرز پر زور دیا کہ وہ آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گپکار ڈکلریشن کی جانب سے منتخب کئے گئے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔

لارنو میں پی ڈی پی کا اجلاس
لارنو میں پی ڈی پی کا اجلاس
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 10:45 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لارنو نامی علاقہ میں آج پی ڈی پی کی جانب سے اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی کے سینئر رہنما عبدل السلام ریشی نے کی۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما گلزار احمد کھٹانہ اور ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والی ان کی اہلیہ خالدہ بی بی بھی موجود تھیں۔ جبکہ اجلاس میں علاقہ سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں نے شرکت کی۔

لارنو میں پی ڈی پی کا اجلاس
اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں نے ورکران پر زور دیا کہ وہ آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گپکار ڈکلریشن کی جانب سے منتخب کئے گئے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما عبدل السلام ریشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لارنو بلاک کافی پسماندہ ہے، ہماری کوشش رہے گی کہ یہاں کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ لوگوں کی امیدوں پر کھرا اتریں۔'بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ کے بیان پر سینئر رہنما عبدل السلام ریشی کا کہنا تھا کہ رینہ کو ایسی باتوں سے گریز کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی پہلے سے ہی لوگوں میں انتشار پھیلا رہی ہے اور ایسی بیان بازی سے عوامی جزبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.