سیاحتی نقشے پر اول مقام حاصل ہونے والے پہلگام میں اس وقت وبائی صورتحال کے پیش نظر تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔
کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سیاحت سے جڑے افراد کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ اگر چہ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد بہت ہی کم ہے لیکن یہاں پر بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پہلگام کے مختلف علاقوں میں اسکریننگ اور ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔
اس دوران جموں و کشمیر میں گذشتہ ہفتے سے مرحلہ وار طریقے سے رعایت دی گئی اور پہلگام میں مقامی و غیر مقامی سیاحوں کے پیش نظر پہلگام کے انٹری پوئنٹ پر انتظامیہ کی جانب سے وبائی صورتحال کے پیش نظر یہاں کووڈ سیمپلنگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جو پہلگام میں داخل ہونے والے ہر سیاح کو طبی جانچ اور ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کرتا ہے۔
نمونے حاصل کرنے والے عملے کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ہدایات پر پہلگام کے داخلی راستے پر یہ سنٹر قائم کیا گیا تاکہ یہاں آنے والے ہر سیاح کی جانچ کی جائے۔