ETV Bharat / state

Patwar Khana Turned Into Dumping Yard in Anantnag: قدیم پٹوار خانہ ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل - ای ٹی وی بھارت

جنوبی کشمیر South Kashmir in Anantnag کے آکورہ بجبہاڑہ میں تین دہائیاں قبل تعمیر کیا گیا پٹوار خانہ ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل Patwar Khana Turned Into Dumping Yard in Anantnag ہو چکا ہے۔

Patwar Khana Turned Into Dumping Yard
Patwar Khana Turned Into Dumping Yard
author img

By

Published : Dec 14, 2021, 4:57 PM IST

گرچہ اس وقت مقامی پٹوار خانہ Patwar Khana Akura Mattanایک کرائے کے کمرے میں کام کر رہا تاہم محکمہ مال کی خود کی زمین اور سابق پٹوار خانہ کوڑے دان میں تبدیل ہو چکا ہے۔

قدیم پٹوار خانہ ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

مقامی لوگوں کے مطابق پٹوار خانہ کو از سر نو تعمیر کئے جانے کی کئی بار یقین دہانیاں کی گئی تاہم تیس برس کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی محکمہ مال کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے جس وجہ سے سابق پٹوار خانہ کھنڈرات میں تبدیل ہو کر ارد گرد کی زمین ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل ہو چکی ہےPatwar Khana Turned Into Dumping Yard in Anantnag۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے محکمہ مال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف کووڈ-19 وبا نے پوری دنیا کو اثر انداز کیا ہے اور صفائی ستھرائی و دیگر احتیاطی تدابیر کو سنجیدگی کے ساتھ اپنائے جانے پر زور دیا جا رہا ہے وہیں سرکای محکمہ جات صفائی ستھرائی کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ قدیم پٹوار خانہ ویران ہونے کے سبب یہ آوارہ جانوروں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مقامی باشندوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگ اس جگہ گندگی اور غلاظت انڈیل دیتے ہیں جس سے نہ صرف وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق رہتا ہے بلکہ گندگی سے اٹھنے والی عفونت سے مقامی رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ مسئلہ کئی بار اعلیٰ عہدیداروں کی نوٹس میں لایا تاہم انکے مطابق آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب یہ معاملہ تحصیلدار مٹن Tehsildar Mattanکی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ قدیم پٹوار خانہ کے بارے میں انہوں نے ایک رپوٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی ہے۔

تحصیلدار مٹن نے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے منظوری حاصل ہوتی ہی اس جگہ پر از سر نو پٹوار خانہ تعمیر کیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.