افضل گورو کی پھانسی کو آج 8 برس مکمل ہو چکے ہیں جس کے پیش نظر علیٰحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے دو روز قبل عوام سے ہڑتال کرنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم ماضی کی طرح اس بار ہڑتال کی کال کا زمینی سطح پر بہت زیادہ اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔
قصبہ اننت ناگ کے مختلف بازاروں خاص کر لال چوک، مٹن چوک، ریشی بازار سمیت دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے، مسافر گاڑیاں سڑکوں سے غائب رہیں، وہیں نجی گاڑیوں کی آمد و رفت پر بھی کچھ اثر رہا۔ مجموعی طور پر ہڑتال کی کال کا ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔
واضح رہے کہ سنہ 2013 میں آج ہی کے روز دہلی کے تہاڑ جیل میں پارلیمنٹ حملے میں ملوث افضل گورو کو پھانسی دے دی گئی تھی اور ان کے جسد خاکی کو وہیں پر دفنایا گیا تھا۔
ہر سال علیحدگی پسند لیڈران و تنظیموں کی جانب سے 9 فروری کو ہڑتال کی اپیل کی جاتی ہے تاہم گزشتہ برسوں کے برعکس امسال ہڑتال کی کال کا خاصا اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔