مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے چند روز قبل عوام سے ہڑتال کرنے کی اپیل کی تھی، تاہم ماضی کی طرح اس بار ہڑتال کی کال کا زمینی سطح پر بہت زیادہ اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔
قصبہ اننت ناگ کے مختلف بازاروں خاص کر لال چوک، مٹن چوک، ریشی بازار سمیت دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے، مسافر گاڑیاں سڑکوں سے غائب رہیں، تاہم نجی گاڑیوں کی آواجاہی جاری رہی۔
ضلع اننت ناگ میں بھی وادی کے بیشتر اضلاع کی طرح دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے۔
مزید پڑھیں؛ مقبول بھٹ کی برسی پر کشمیر میں سلامتی بندوبست
واضح رہے کہ ہر سال علیحدگی پسند لیڈران اور تنظیموں کی جانب سے 11 فروری کو ہڑتال کی کال دی جاتی ہے تاہم گزشتہ برسوں کے مقابلے میں رواں برس ہڑتال کی کال کا خاصا اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔