ETV Bharat / state

سی آف پی ایف پر سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام

احتجاج میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہ زمین کسی بھی صورت سی آر پی ایف کو نہیں دی جائے گی کیونکہ اس زمین سے ان کا ذریعہ معاش وابستہ ہے۔

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 11:07 PM IST

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج ضلع اننت ناگ کے علاقہ شانگس سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پریس کالونی میں سیکیورٹی فورسز پر سرکاری زمین پر قبضے کرنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔

تفصیلات کے مطابق مزکورہ علاقہ میں تقیرباً 100 کنال پہ مشتمل کاہ چرائی زمین (سرکاری زمین) کو مبینہ طور پر سی آر پی ایف نے کچھ روز قبل سے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ اور اس زمین کی تار بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا مزکورہ زمین کو گاؤں والے اپنے مویشیوں کو چرانے کے لئے استعمال کرتے تھے۔ لیکن اب یہ زمین سی آر پی ایف کے قبضے میں ہے۔

سی آف پی ایف پر سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام

مقامی لوگوں کے مطابق سیکیورٹی اہکار مقامی لوگوں کو اس زمین کی جانب جانے نہیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا معمول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

احتجاج میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہ زمین کسی بھی صورت سی آر پی ایف کو نہیں دی جائے گی کیونکہ اس زمین سے ان کا ذریعہ معاش وابستہ ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ سے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ادھر، جب اس معاملے پر سی آر پی ایف کے جنوبی کشمیر کے ترجمان جنید خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون نہیں اُٹھایا۔

جوں ہی سی آر پی ایف کی جانب سے کوئی بیان سامنے آتا ہے اس خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.