ETV Bharat / state

Painting Artist in Verinag: مختلف ریاستوں کے مصوروں نے ویریناگ کا دورہ کیا

محکمہ سیاحت جموں کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کافی اقدامات اٹھا رہی ہے، جس کے پیش نظرمحکمہ سیاحت کشمیر کی خوبصورتی کو آرٹ کے ذریعے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ Painting Artist In Verinag

مختلف ریاستوں کے مصوروں نے ویریناگ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jul 24, 2022, 8:43 PM IST

محکمہ سیاحت جموں کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کافی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ امسال محکمہ نے غیر مقامی آرٹسٹ کی خدمت حاصل کی ہے تاکہ کشمیر کی خوبصورتی کو آرٹ کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا جائے۔ محکمہ کی اس کوشش کی لوگوں نے کافی ستائش کی۔ سروانسو مانو نام کی خاتون آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ وہ 6 لوگ دہلی اور ممبئی سے یہاں آئے ہیں اور کشمیر کی خوبصورتی کو اپنے آرٹ کے ذریعے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Painting Artist In Verinag

مختلف ریاستوں کے مصوروں نے ویریناگ کا دورہ کیا

انہوں نے کہا کشمیر واقعی جنت کا ٹکڑا ہے اور یہاں کا ہر علاقہ سیاحتی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ ایک اور آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ کشمیر جتنا خوبصورت ہے، اتنا ہی یہاں کے لوگ بھی خوبصورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ابھی تک کشمیر کی سیر نہیں کر پائے ہیں، انہیں ایک بار ضرور کشمیر آنا چاہیے۔ واضح رہے ویری ناگ کو گیٹ وے آف کشمیر کا درجہ حاصل ہے، تاہم سیاحتی اعتبار سے اس علاقہ کو کم اہمیت ملی ہے، ایسے میں اس طرح کی کوشش سے سیاحتی سرگرمیوں کو کتنا فروغ ملے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Tourist Footfall Low in Verinag?: ویری ناگ کی جانب سیاحوں کی عدم توجہی کیوں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.