ETV Bharat / state

پہلگام: سڑکوں پر جمع برف سے عوام کو مشکلات

وادی کشمیر میں حالیہ دنوں ہوئی بھاری برفباری کے سبب شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام کے مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ صدر مقام پہلگام اور اننت ناگ سے منقطع ہے۔

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 7:32 PM IST

پہلگام: سڑکوں پر جمع برف سے عوام کو عبور و مرور میں مشکلات

جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے کئی دیہات کی سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی جس کے سبب بیسیوں دیہات کا زمینی رابطہ ضلع صدر مقام سے منقطع ہے۔

برفباری کے کئی روز بعد بھی پہلگام میں واقع خالن گوجرن اور ویرسرن کی سڑکوں پر سے برف نہ ہٹانے کے سبب لوگوں کو آمد و روفت میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جہاں علاقے کے لوگ پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے سبب شدید مشکلات سے جوجھ رہے ہیں، وہیں سڑکوں پر جمع برف انکے لیے مزید پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھاری برف باری کے نتیجے میں انکے دیہات تحصیل سے منقطع ہیں، وہیں سڑکوں پر جمع برف سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب ایک مقامی شخص کے انتقال کے بعد اسکی تجہیز و تکفین میں مقامی باشندوں کو ناقابل بیان دقتوں سے گزرنا پڑا۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے بجلی کی جلد بحالی کے ساتھ ساتھ علاقے کی سڑکوں پر سے برف ہٹانے کی مانگ کی ہے۔

مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ تین دنوں سے وہ محکمہ آر اینڈ بی سے علاقہ کی رابطہ سڑکوں پر سے برف ہٹانے اور آمد و رفت کو ممکن بنانے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں کہ تاہم انکے مطابق ’’محکمہ عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے، جس کے سبب مقامی لوگ اپنے گھروں تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.