ETV Bharat / state

Celebration of New Year in Pahalgam: سال 2022 کی آمد پر پہلگام میں خصوصی تقریب - نئے سال کی تقریب میں بالی ووڈ فنکاروں نے سما باندھا

نئے سال کا استقبال اور گذشتہ برس کو الوداع کہنے کی غرض سے پہلگام میں ونٹرکارنیوال فیسٹیول کے تحت Celebration of New Year in Pahalgam جشن منایا گیا۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں بالی ووڈ اور مقامی فنکاروں نے سما باندھا، جبکہ سیاحوں نے بھی نئے سال کی آمد کو یادگار بنایا۔

نئے سال 2022 کی آمد پر پہلگام میں خصوصی تقریب کا اہتمام
author img

By

Published : Jan 1, 2022, 8:03 PM IST

سال 2021 کی کھٹی میٹھی یادوں کے ساتھ سال نو کی آمد کو یادگار بنانے کی غرض سے پہلگام میں محکمہ سیاحت کی جانب سے Celebration of New Year in Pahalgam خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ونٹر کارنیوال کے تحت اس پروگرام میں مقامی و بالی ووڈ کے مشہور گلوکاروں نے حصہ لیا۔ بالی ووڈ کے مشہور گلوکاروں میں روہن پریت سنگھ جیسے بالی ووڈ فنکاروں نے سما باندھا اور حاضرین کو جھومنے پر مجبور کیا۔

اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں سے آئے سیاحوں نے نئے سال کے جشن کو تاعمر نہ بھولنے والا لمحہ قرار دیا اور کشمیر میں نئے سال کے استقبال کو ایک منفرد تجربہ قرار دیا۔

ویڈیو
انتظامیہ اس طرح کے پروگراموں کو پہلگام جیسے خوبصورت مقامات پر سیاحتی گراف کو وصعت دینے کے لئے کافی سود مند قرار دے رہے ہیں۔

سال نو کے موقع پر اس طرح کی تقریبات سے نہ صرف سیاح محظوظ ہوئے بلکہ سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد بھی خوش ہیں انہیں امید ہے کہ نیا سال کشمیر کی سیاحتی صنعت کے لیے ترقی کا سال ثابت ہو گا۔'

نئے سال کے جشن کے ساتھ ہی پہلگام میں محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقدہ ونٹر کارنیوال بھی اختتام پزیر ہوا۔ تاہم سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کو امید ہے کہ محکمہ سیاحت اپنی سرگرمیوں کا دایرہ نہ صرف گلمرگ اور پہلگام تک ہی محدود رکھیں گے، بلکہ دیگر خوبصورت مقامات کی مناسب تشہیر کے لیے اقدامات اٹھائے گے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.