ETV Bharat / state

پہلگام میں غیر قانونی طور جمع کیا گیا تعمیراتی مواد ضبط - اثر و رسوخ

سیاحتی مقام پہلگام میں غیر قانونی طور ذخیرہ کیے گئے تعمیراتی مواد کو ضبط کرنے کے علاوہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے عارضی ڈھانچے کو بھی مسمار کیا کر دیا۔

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 1:07 PM IST

مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں غیر قانونی طور ہوٹلز، ریستوران کی تعمیر کے خلاف قانون وضع کیے جانے کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل سے غیر قانونی طور ذخیرہ کیا گیا تعمیراتی مواد ضبط کر لیا۔

پہلگام میں غیر قانونی طور جمع کیا گیا تعمیراتی مواد ضبط

لوگوں کا ماننا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ متعلقہ حکام کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک ہوٹل سے تعمیراتی مواد کو ضبط کرنے کے علاوہ بغیر اجازت نامے کے حالیہ ایام میں کیے گئے تعمیراتی کام کو بھی منہدم کیا۔

اگرچہ مقامی لوگوں نے پی ڈی اے کی کارروائی کی کافی سراہنا کی تاہم انہوں نے تعمیراتی مواد پہلگام کے حدود میں داخل ہونے پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ پہلگام کی حدود میں تعمیراتی میٹیریل کے داخلے کو ناممکن بنانے کے لیے ایک چیک پوسٹ بھی قائم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ گاندربل: نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر ریت وباجری نکالنے میں ریت مافیا مصروف

لوگوں کا ماننا ہے کہ چیک پوسٹ پر اثر و رسوخ رکھنے والے اور صاحب ثروت افراد تعمیراتی کاموں کے لیے درکار سامان آسانی سے پہلگام پہنچاتے ہیں جبکہ غریب عوام کے تعمیراتی ڈھانچے خستہ ہو چکے ہیں اور انہیں مرمت کے لئے کئی برسوں سے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مرمت کے لئے اجازت نہیں مل پا رہی ہے۔

ادھر پی ڈی اے کے سی ای او نے فون پر بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.