ETV Bharat / state

JKPM on PAGD Formation: پی اے جی ڈی جھوٹ اور فریب پر مبنی، ریاض احمد

author img

By

Published : Jul 5, 2022, 10:23 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے چیف ترجمان ریاض احمد نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گُپکار ڈکلیریشن (پی اے جی ڈی) کا قیام جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے۔ پی اے جی ڈی میں پارٹیاں صرف اپنے سیاسی مفاد اور کھوئی ہوئی سیاسی ساخت کو بحال کرنے کے لیے متحد ہوئی ہیں۔ اس لیے جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے 3 جولائی کو پی اے جی ڈی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔JKPM on PAGD Alliance Formation

pagd-based-on-lies-and-misleading-people-says-jkpm
پی اے جی ڈی مشترکہ اتحاد جھوٹ اور فریب پر مبنی

اننت ناگ: پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) جس مقصد کے لیے قائم کیا گیا تھا، زمینی سطح پر اس پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔ یہ اتحاد جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے جس میں دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ گُپکار اتحاد کو صرف اپنا سیاسی مفاد اور کھوئی ہوئی سیاسی ساخت کو بحال کرنے اور کرسی کے حصول کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔JKPM Press Conference in Anantnag

انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی ڈھول پیٹ پیٹ کر جموں و کشمیر کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ مشترکہ اتحاد صرف بیان بازی تک محدود ہے جبکہ پردے کے پیچھے کچھ اور ہو رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے کے پی ایم کے ترجمان ریاض احمد نے کہا کہ مشترکہ اتحاد کی آڑ میں جموں کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے، جبکہ اس اتحاد میں جموں کشمیر کے عوام کی بہبودی کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔JKPM on PAGD Alliance Formation

انہوں نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جے کے پی ایم، پی اے جی ڈی کا حصہ تھا ہی نہیں۔ جے کے پی ایم کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں اور جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ پی اے جی ڈی کی پہل پہلے جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کی جانب سے کی گئی تھی، تاہم اتحاد جن مقاصد کو لے کر قائم کیا گیا تھا اس پر عمل نہیں ہو رہا تھا اور اتحاد میں شامل پارٹیاں علیحدہ طور اپنی سرگرمیاں چلا رہی تھی یہی وجہ ہے کہ جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے 3 جولائی کو پی اے جی ڈی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ پارٹی کسی بڑی سازش یا بے ایمانی کا حصہ نہ بنیں۔JKPM Quits PAGD Alliance

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.