ETV Bharat / state

اننت ناگ میں پی آر آئی کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 4:34 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پنچایتی راج انسٹی ٹیوشنز کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام کے دوران پنچایت گورننس، پنچایت فائنانشل مینجمنٹ، سوشل آڈٹ اور پنچایت راج انسٹی ٹیوشن سے وابستہ امورات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اننت ناگ میں پی آر آئی کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام
اننت ناگ میں پی آر آئی کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام

جموں کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریٹر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ نے ضلع انتظامیہ اننت ناگ کے تعاون سے ڈاک بنگلو، کھنہ بل میں پنچایتی راج انسٹی ٹیوشنز (پی آر آئی) کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا۔

پروگرام کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کی۔ پروگرام میں جے کے، آئی ایم پی اے آر ڈی کے ممبران کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے عہدیداران اور پی آر آئی مقررین نے شرکت کی۔

ڈاکٹر شفیع وانی، فیکلٹی ممبر امپارڈ نے پروگرام کی میزبانی کی اور سیشن کا انعقاد کیا جبکہ ڈاکٹر محمد اشرف ملک اور امپارڈ کے دیگر مقررین نے اس موقع پر خطابات کیے۔

مزید پڑھیں: کشمیر وادی کے باورچی مختلف مسائل کے سبب بے روزگار

اس دوران پنچایت گورننس، پنچایت فائنانشل مینجمنٹ، سوشل آڈٹ اور پنچایت راج انسٹی ٹیوشن سے وابستہ امورات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کی اہمیت اور ان کے آسانی سے نفاذ کے لئے زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں: 'ای ٹی وی بھارت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار نبھارہا'

تربیتی سیشنز کے انعقاد کے لیے ادارے کی سراہنا کرتے ہوئے ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ ’’اس طرح کے پروگرامز بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں‘‘ اور مستقبل میں بھی ان پروگرامز کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنچایت راج اور دیہی ترقیاتی شعبوں کو مزید فعال بنانے کے لئے پی آر آئی کو با اختیار بنانے کو اولین ترجیح کے طور پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.