مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ہوئے انتخابات میں اپنی جیت درج کرنے کے بعد کئی علاقوں میں پنچوں اور سرپنچوں کی حلف برداری کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کے پیش نظر حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لارنو بلاک سے تعلق رکھنے والے 126 پنچوں اور 8 سرپنچوں نے حلف لیا۔
لارنو بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ آفسر مظفر احمد نے پنچوں اور سرپنچوں کو حلف دلایا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر خالدہ بی بی کے علاوہ تحصیل انتظامیہ کے کئی عہدہدار موجود تھے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بلاک ڈیولپمینٹ آفیسر نے کہا کہ ہم نے پنچوں اور سرپنچوں کو حلف دلایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسان تنظیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس، احتجاج میں شدت لانے کی دھمکی
یونین ٹیریٹری میں جس طرح سے 'تھری ٹائر سسٹم' بنایا گیا ہے، اس سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں اس سے متعلق جانکاری دی ہے کہ کس طرح سے یہ آپس میں تال میل رکھیں، تاکہ تھری ٹائر سسٹم اور مضبوط بنے۔