ETV Bharat / state

خاتون بنی مشعل راہ - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

عورتوں کو ہر لحاظ سے کمزور سمجھا جاتا تھا۔ لیکن آہستہ آہستہ اب وقت بدل رہا ہے اور کشمیر کی جواں سال لڑکیاں ہر کسی شعبہ میں آگے آکر لوہا منوا رہی ہیں۔

خاتون مشعل راہ
خاتون مشعل راہ
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 7:42 PM IST

Updated : Aug 23, 2020, 7:52 PM IST

وادی کشمیر میں ہُنر مند، قابل اور پڑھے لکھے نوجوانوں کی کمی نہیں۔ لڑکوں کے ساتھ ساتھ یہاں کی لڑکیاں بھی ہر ایک شعبہ میں کمال کررہی ہیں اور ایسی ہی مثال بجبہاڈہ سے تعلق رکھنے والی نزہت سلطان نے قائم کی ہے جس نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے آپ کو سماج کی خدمت کرنے کے لئے اپنے خوابوں کا تعاقب کیا۔ اور دوسری لڑکیوں کے لئے مشعل راہ بن گئی۔

نزہت سلطان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کیلنیکل سائکولوجی میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اُنہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی میں ایک ہی خواب دیکھا ہے کہ وہ کس طرح سے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں۔ نزہت سلطان اس وقت "اُمید' نامی چیرٹیبل ٹرسٹ میں بطور چیئرپرسن کی حیثیت سے کام کر رہی ہے۔

خاتون مشعل راہ

کشمیر کی موجودہ صورتحال کے باوجود بھی اپنے مقصد پر توجہ مرکوز کر رہی نزہت سلطان نے آج تک بہت سارے مفلوک الحال لوگوں کی امداد کرنے میں اپنا کلیدی رول نبھایا ہے۔

'اُمید' نامی چیرٹیبل ٹرسٹ سے تعلق رکھنے والی نزہت سلطان لوگوں کی مالی مدد کرنے میں کبھی کبھار اپنے ذاتی پیسے خرچ کرکے مفلوک الحال لڑکیوں کی شادی کرانے میں بھرپور تعاون دیتی ہے۔

وادی کشمیر کی اگر بات کریں تو خواتین آج کل ہر میدان میں پیش پیش نظر آرہی ہیں۔ تعلیمی میدان سے لیکر روزگار کے نئے مواقع تلاش کرنے میں اُنہوں نے ہر میدان میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

لیکن ایسے میں کسی لڑکی کا اپنے آپ کو لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے میسر رکھنا ایک اچھی سوچ کو بڑھاوا دیتا ہے۔

جموں و کشمیر میں پچھلے کئی دہائیوں سے حالات نا مساعد ہی رہے ہیں اور لوگ عورتوں کے بارے میں کافی منفی سوچ رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے
ترال کا نوعمر رَیپ اسٹار

عورتوں کو ہر لحاظ سے کمزور سمجھا جاتا تھا۔ لیکن آہستہ آہستہ اب وقت بدل رہا ہے اور کشمیر کی جواں سال لڑکیاں ہر کسی شعبہ میں آگے آکر ہر میدان میں لوہا منوا رہی ہے۔

اور اس کی وجہ سے دھیرے دھیرے لوگوں کی ذہنیت بدل رہی ہے۔ نزہت کے والد کے مطابق انکو اپنی بیٹی پر فخر ہے کیونکہ اُن کی بیٹی لوگوں کی فلاح کے لئے کام کر رہی ہے اور اُن کے ایسا کام کرنے سے اُنکو دلی خوشی حاصل ہوتی ہے۔

Last Updated : Aug 23, 2020, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.