اننت ناگ: یکم جولائی سے شروع ہونے والے امرناتھ یاترا کے دوران اب تک تین لاکھ سے زائد یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔62 دنوں پر محیط سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔جموں وکشمیر حکومت اور امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔
امسال اکیس دنوں کے اندر تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے امرناتھ گھپا میں درشن کیے ہے، جو پچھلے سال کے اعداد و شمار کے مقابلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز 13ہزار 797 یاتریوں نے بابا برفانی کے درشن کیے ہے اور کل تعداد 3 لاکھ7 ہزار 354 افراد ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس س3 لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا تھا۔
امسال یاترا کرنے والے یاتریوں میں کئی غیر ملکی شہری بھی شامل تھے۔دو امریکی شہری، ایک یوکرائنی خاتون، 35 نیپالی شہریوں کا ایک گروپ اور 30 ملائیشیا کا ایک گروپ ان لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے گھپا کا درشن کیا۔ اس کے علاوہ بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور بالی ووڈ اداکار سارہ علی خان بھی اس یاترا کا حصہ بنی۔وہیں امسال اب تک یاترا کے دوران سکیورٹی اہلکاروں سمیت چونتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتری مقامی مسلمانوں کے رویہ سے متاثر
وہیں جموں کے بھگوتی نگر بیس کمیپ سے امرناتھ یاتریوں کا 20 واں قافلہ ہفتہ کے روز کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ اطلاع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 3 ہزار 4 سو 72 یاتری امرناتھ جی یاترا کے لئے کشمیر روانہ ہوئے۔یہ یاتری 132 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سکیورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 93 گاڑیوں میں 2 ہزار 5 سو 15 یاتری روانہ ہوئے جن میں 2042 مرد، 395 خواتین، 12 بچے، 63 سادھو اور 3 سادھویں شامل تھیں۔وہیں بالتل بیس کیمپ کے لئے 39 گاڑیوں میں 9 سو 57 یاتری روانہ ہوئے جن میں 689 مرد اور 268 خواتین شامل تھے۔