عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر برہان مظفر وانی کی چوتھی برسی کے موقع پرجنوبی ضلع اننت ناگ میں بھی مکمل ہڑتال ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے قصبہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کھار دھار تار سے بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برہان وانی کے آبائی علاقے میں بندشیں
کسی بھی امکانی صورت حال سے نمٹنے کےلئے پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
پورے جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
برہان وانی کو آٹھ جولائی 2016 کو کوکرناگ کے بمڈورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مختصر انکاوئٹر میں دو ساتھیوں سمیت ہلاک کیا گیا تھا۔