ETV Bharat / state

راشن ڈپو کی عدم دستیابی سے عوام پریشان - راشن ڈپو کی عدم دستیابی

کوکرناگ کے بچکن ناڑ میں راشن ڈپو کی عدم دستیابی سے علاقے کو لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے اگرچہ کئی مرتبہ تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کے اس مشکلات کا ازالہ کے لئے بچکن ناڑ میں راشن ڈپو قائم کریں، تاہم آج تک انتظامیہ اس معاملے پر خاموش ہے۔

None Availability Of Rashan Ghath In Bachkanaad
راشن ڈپو کی عدم دستیابی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 5:02 PM IST

حلقہ انتخاب کوکرناگ کے بچکن ناڑ اور اس سے متصل علاقوں کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ' انہیں راشن حاصل کرنے کے لئے آٹھ کلومیٹر پہاڑی راستے کو طے کر کے جاناپڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے پسماندہ افراد کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

راشن ڈپو کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ' راشن گھاٹ دور ہونے کے سبب لوگوں کا کافی وقت ضائع ہوجاتا ہے۔ کثیر آبادی والے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں کئی دہائیوں سے راشن ڈپو کی عدم دستیابی کے سبب کافی دقتوں کاسامنا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ' راشن ڈپو سے ہمیں چاول کی بوریاں اپنے کندھوں پر اٹھا کر آٹھ کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔جس کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا رہتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ' برفباری کے ایام میں راشن حاصل کرنے میں ہم لوگوں کو مزید دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ برفباری کے دنوں میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوجاتی ہے۔

مقامی لوگوں نے اگرچہ کئی مرتبہ تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کے اس مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے بچکن ناڑ میں راشن ڈپو کا قیام عمل میں لائیں، تاہم آج تک انتظامیہ اس تعلق سے بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں پولٹری کی درآمد پر عائد پابندی ختم

عوام کے اس مطالبے کے پیش نظر جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے یہ معاملہ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولی محمد کی نوٹس میں لانا چاہا تو ڈائریکٹر نے فون اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کی، جس سےصاف ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں کس طرح سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.