ETV Bharat / state

اننت ناگ: بیٹ فیکٹری میں اچانک آتشزدگی

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے حسین پورہ گاؤں میں دورانِ شب بیٹ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔

اننت ناگ میں بیٹ فیکٹری میں اچانک آگ
اننت ناگ میں بیٹ فیکٹری میں اچانک آگ
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 4:33 PM IST

آگ کے شعلوں نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔

اننت ناگ میں بیٹ فیکٹری میں اچانک آگ

تفصیلات کے مطابق بجبہاڑہ کے حسین پورہ نامی علاقہ کے عبدالرمضان ڈانگہ کی بیٹ فیکٹری میں دوران شب اچانک سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ عملہ آگ کو قابو کرنے کے لئے موقعے پر تو پہنچا لیکن تب تک فیکٹری خاکستر ہوچکی تھی لیکن فائر بریگیڈ عملے کی بروقت کارروائی سے دوسری عمارتوں میں آگ پھیلنے پر قابو پایا گیا حالانکہ اس واقعے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں نے آتشزدگی کے اس واقعے کی تصدیق کرنے کی مانگ کی اور مطالبہ کیا ہے کہ آگ متاثرہ شخص کے حق میں معاوضہ واگزار کیا جائے تاکہ پھر سے مذکورہ شخص کا کاروبار بحال ہوجائے اور وہ روزی روٹی کما سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.