ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم شول وانپورہ علاقے میں کئی سال قبل سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کے لئے محکمہ آر اینڈ بی کی الیکٹریکل ونگ نے کھمبے تو لائے تھے، تاہم کئی سال گذر جانے کے باوجود ان کھمبوں کو نصب نہیں کیا گیا۔ جس کے چلتے لوہے کے ان کھمبوں میں زنگ لگنے کی وجہ سے بوسیدہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے شول وانپورہ میں لوگوں کو راحت پہنچانے کے غرض سے ایک منصوبے کے تحت لاکھوں روپئے خرچ کر کے بجلی کے کھمبے علاقے میں پہنچائے گئے۔ تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کھمبوں کو ایک تویل عرصہ گذر جانے کے بعد بھی ابھی تک نصب نہیں کیا گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک منصوبہ کے تحت ریلوے ٹریک کے لئے گھاس چرائی کی زمین استعمال میں لائی گئی تھی، جس کے عوض سرکار نے مزکورہ علاقے میں تعمیر و ترقی کی راہ کو ہموار کرنے کے لئےکروڈوں روپے خرچنے کی یقین دہانی کی تھی۔ سرکار کے منصوبہ کے تحت بجلی کے یہ کھمبے علاقے تک پہنچائے گئے تھے۔ لیکن کئی سال گذر جانے کے بعد بھی یہ کھمبے دھول اور مٹی چاٹ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بےکار پڑے ان کھمبوں میں زنگ لگنے کی وجہ سے بوسیدہ ہو رہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے آر اینڈ بی محکمے کی الیکٹرکل ونگ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار نے ان کھمبوں کو علاقے تک پنہچانے کے لئے لاکھوں روپئے کی بلیں حاصل کی ہونگی، تاہم آج تک ان کھمبوں کو نصب کرنے کے بجائے بیچ رستے میں آوارہ چھوڑ دیا ہے۔ جس سے نہ صرف علاقہ کے رہایش پزیر لوگوں کی آواجاہی میں بھی خلل پڑتی ہے، بلکہ علاقہ سے گذرنے والے گاڑیوں پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑیں: درختوں کے سہارے بجلی کی ترسیلی
لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ محکمہ نے ریاست کے خزانے کو لوٹنے میں کوئی بھی کثر باقی نہیں رکھی۔ لاکھوں روپے املاک کے کھمبے رائےگان ہو چکے ہیں۔ جو اپنی بیتی خود ہی بیان کر رہے ہیں۔ کیوںکہ انہیں کوئی پوچھنے والا سامنے آرہا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ اب مذکورہ کھمبے مقامی لوگوں کے لئے سر درد بن چکے ہیں۔
معاملے کی کیفیت کو بھانپتے ہوئے ای ٹی وی بھارت نے یہ مسلہ محکمہ آر اینڈ بی کی الیکٹرکل ونگ کے اسیسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجینئر انجم خان کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے کچھ بھی بتانے سے انکار کیا۔