قومی تحقیقاتی ایجنسی یعنی این آئی اے نے آج اننت ناگ میں کے پی روڈ پر واقع ایک غیر سرکاری تنظیم ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دفتر پر چھاپہ مارا۔
اس دوران پورے دفتر کی تلاشی لی گئی اور کافی دیر تک یہ تلاشی کاروائی جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق اس دوران دفتر سے کئی اہم دستاویزات برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 'بیٹے کو زندہ دیکھ کر یقین نہیں آ رہا ہے'
واضح رہے کہ اس سے قبل کولگام میں بھی چھاپے مارے گئے۔ کشمیر میں گزشتہ دو روز سے این آئی اے کی جانب سے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔
این آئی اے نے جموں و کشمیر کے متعدد مقامات، دہلی و بنگلور میں بھی چھاپہ مار کاروائی کی ہے اور یہ کاروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں این آئی اے نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ان تنظیموں کے خلاف انجام دی گئی جو خیراتی سرگرمیوں کی آڑ میں ملک مخالف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔