ETV Bharat / state

آتشزدگی متاثرین کی امداد میں فلاحی ادارے پیش پیش - اننت ناگ فلاحی ادارے پیش پیش

اننت ناگ میں آگ متاثرہ خاندانوں کو فلاح دارین ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کمبل، گرم ملبوسات کے علاوہ دیگر اشیاء خوردنی تقسیم کیے۔

آتشزدگی متاثرین کی امداد میں فلاحی ادارے پیش پیش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 7:19 PM IST

آتشزدگی متاثرین کی امداد میں فلاحی ادارے پیش پیش

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گزشتہ دنوں آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی تھی۔ اس واردات میں آٹھ رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا تھا اور مکینوں کا سارا مال و اسباب جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ ان متاثرین کی امداد اور باز آباد کاری کے لیے جہاں سرکار کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، وہیں فلاحی ادارے بھی سامنے آ رہے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے سب سے بڑے فلاحی اداروں میں سے ایک ’’فلاح دارین ویلفیئر سوسائٹی‘‘ اننت ناگ کی جانب سے آج ایک وفد نے کھنہ بل میں آگ متاثرہ خاندانوں میں ریلیف بصورت گرم کپڑے، گرم بستر اور اشیاء خوردنی تقسیم کیے۔ اس وفد میں ادارہ کے چیئرمین محمد یوسف چراغ، مفتی محمد قاسم قاسمی، حافظ عبد الرحمن اشرفی، مولانا محمد شفیع ترالی وغیرہ شریک رہے۔

اس موقع پر متاثرین نے ان دینی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس مصیبت کی گھڑی میں وادی کشمیر کے لوگوں نے جس طرح متاثرین کی امداد کیلئے سامنے آئے اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ ابھی بھی کشمیر میں انسانیت زندہ ہے۔‘‘ اس موقع پر فلاح دارین ویلفیئر سوسائٹی کے زعماء نے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ویلفیئر سوسائٹی، آگ متاثرین کو ہر مکمل سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرے گی اور انہیں درپیش مسائل کے ازالہ کا حل کرانے میں اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: حسنین مسعودی کی آگ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی

انہوں نے مزید کہا کہ فلاح دارین ویلفیئر سوسائٹی ہر وقت غریب کنبوں کے ساتھ ساتھ مفلس یتیموں اور بیواؤں کی مدد کے ساتھ ساتھ ناگہانی آفت سے متاثرین کی امداد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مصیبت کے وقت بوٹ کالونی کے عوام کو ہر ممکن اپنا تعاون فراہم کریں۔ قبل ازیں، سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی آگ متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.