ETV Bharat / state

اننت ناگ: سماجی برائیوں کا سد باب کرنے کے لیے لائحہ عمل پر غور و خوض - منشیات کے برے اثرات

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو، شاہ آباد علاقے میں ایک مقامی این جی او نے رضاکاروں کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں منشیات سمیت مختلف سماجی برائیوں کا سد باب کرنے کے لیے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا گیا۔

اننت ناگ: سماجی برائیوں کا سد باب کرنے کے لیے لائحہ عمل پر غور و خوض

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 4:58 PM IST

ضلع اننت ناگ کے ڈورو، شاہ آباد علاقے میں ’’شاہ آباد لائف‘‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے ٹاؤن ہال، ڈورو میں تنظیم سے وابستہ رضاکاروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔

اننت ناگ: سماجی برائیوں کا سد باب کرنے کے لیے لائحہ عمل پر غور و خوض

میٹنگ میں این جی او سے وابستہ رضاکاروں نے سماجی برائیوں خاص کر گھریلو تشدد اور منشیات کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکا سد باب کرنے کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا۔

این جی او کے صدر نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں گھریلو تشدد اور منشیات کے بڑھتے رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے این جی او کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: آگنو ڈورو شاہ آباد میں پانی کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں کئی رضاکاروں نے شرکت کرکے سماجی برائیوں خصوصا منشیات کا قلع قمع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف امور پر غور و خوض کیا، جس میں منشیات کی لت میں پھنسے نوجوانوں کی کائونسلنگ کے علاوہ اس برائی سے محفوظ دیگر نوجوانوں کو منشیات کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے ورکشاپ اور دیگر آگہی پروگرام اور سیمنار منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ عنقریب ہی انکی تنظیم منشیات میں پھنسے نوجوانوں کی نشاندہی کرکے انکی کائونسلنگ کے لیے کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.