ETV Bharat / state

قومی شاہراہ پر بندشیں، عوام کو شدید مشکلات

ریاستی حکومت کی جانب سے جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ہفتے میں دو روز کے لیے شہریوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کردیئے جانے سے عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

news updates on Closing Jammu-Srinagar Highway
author img

By

Published : Apr 10, 2019, 10:43 AM IST

Updated : Apr 10, 2019, 11:27 AM IST

بدھ کے روز بھی قومی شاہراہ بند ہونے سے عام لوگوں خاص کر اسکولی بچوں، مریضوں اور مختلف سرکاری و غیر سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ملازمین و تجارت پیشہ افراد کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

سرکاری حکم نامے کے بعد لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔سیاسی سماجی حلقوں و تجارتی انجمنوں کی جانب سے اس حکم نامے کی سخت مذمت کی جا رہی ہے اور یہ سمجھا جا رہا ہے کہ اس فیصلہ سے یہاں کے لوگوں کو یرغمال بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ ویڈیو۔

مختلف سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں کی جانب سے جلد از جلد سرکاری حکم نامے کو رد کیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پارلیمانی انتخابات کے دوران قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر کسی بھی ممکنہ حملے کے پیش نظر یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔

اس حکم جموں۔سرینگر قومی شاہراہ کو ہفتے میں دو دن اتوار اور بدھ کے روز بند رکھا جائے گا۔ ان دنوں قومی شاہراہ پر صبح چار بجے سے شام پانچ بجے تک شہریوں کی نقل و حمل پر پابندی برقرار رہے گی۔

Intro:قومی شاہراہ پابندی پر اننت ناگ سےتازہ صورتحال

Body:ریاستی سرکار کی جانب سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ہفتہ میں دو روز سویلین ٹریفک کی نقل و حمل پر پابندی عاید کرنے کے بعد عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قومی شاہراہ بند ہونے سے عام لوگوں خاص کر اسکولی بچوں بیماروں اور مختلف سرکاری و غیر سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ملازمین و تجارت پیشہ افراد کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

سرکاری حکم نامے کے بعد لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے ۔سیاسی سماجی حلقوں و تجارتی انجمنوں کی جانب سے اس حکم نامے کی سخت مذمت کی جا رہی اور یہ سمجھا جا رہا ہے کہ اس فیصلہ سے یہاں کے لوگوں کو یرغمال بنایا جا رہا ۔ ہر طرف سے یہ مانگ کی جا رہی ہے کہ اس حکم نامے کو جلد سے جلد واپس لیا جائے۔

واضح رہے کہ سرکار کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کے دوران قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کی کانوائی پر کسی بھی ممکنہ حملہ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔جس کے لئے ہفتہ میں دو خاص دن مقرر کئے گئے ہیں جن میں اتوار اور بدھوار شامل ہیں ۔ان دنوں قومی شاہراہ پر صبح چار بجے سے شام پانچ بجے تک سویلین ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واک تھرو نیشل ہائی وے میر اشفاق ۔۔walk through Mir ishfaq

Conclusion: ای ٹی وی بھارت کے لئے اننت ناگ سے میر اشفاق ۔
Last Updated : Apr 10, 2019, 11:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.