ETV Bharat / state

NC Leader Anniversary: این سی لیڈر کی برسی پر اننت ناگ میں تقریب - این سی لیڈر عبد السلام دیوا برسی

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما خواجہ عبدالسلام دیوا کی نویں برسی پر منعقدہ تقریب کے دوران مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

نیشنل کانفرنس کے  سینئر رہنما خواجہ عبدالسلام دیوا کو خراج عقیدت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 7:24 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما خواجہ عبدالسلام دیوا کو خراج عقیدت پیش

اننت ناگ: نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مرحوم عبد السلام دیوا کی نویں برسی کے موقع پر ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ یہ تقریب مرحوم کے آبائی علاقہ ’دیوا منزل‘ خواجہ میر علی، چینی چوک، اننت ناگ میں منعقد ہوئی جس میں نیشنل کانفرنس کے بلاک اننت ناگ سے وابستہ این سی لیڈران و کارکنان نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں مرحوم دیوا کے سیاسی سفر پر روشنی ڈالی گئی اور انہیں ایک ’’ایماندار سیاسی رہنما‘‘ قرار دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرحوم خواجہ عبدالسلام دیوا جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے اولین رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں، اور نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر کے عہدے پر تین سال تک فائز رہے۔ اور 1984 میں انہوں نے نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر ہوم شالی بگ حلقہ سے انتخاب میں شرکت کرکے کامیابی حاصل کی۔ مرحوم 1986 میں کابینہ میں بطور منسٹر شامل کیے گئے۔

مقررین نے کہا: ’’مرحوم کافی خوش مزاج اور ملن سار طبیعت کے مالک تھے۔ مرحوم نے اپنے دورہ اقدار میں ریاست کی بقاء اور ترقی کے لئے بہت سارے کام انجام دئے۔ مرحوم نے ضلع اننت ناگ کے غریب اور بے گھر عوام کے لئے قصبہ میں ایک کالونی کا وجود عمل میں لایا جو آج اننت ناگ کی ایک بڑی کالونی بن چکی ہے جس میں ضلع کے بے کس اور مفلس لوگوں کو مفت زمین فراہم کی گئی تھی اور آج وہ ضلع کی سب سے بڑی کالونی مانی جاتی ہے۔ اس کالونی کو یہاں کے لوگ نے مرحوم عبدالسلام دیوا کا نام سے منسوب کیا ہے جو آج دیوا کالونی کے نام سے مشہور ہے۔‘‘ ان کے کارناموں کو یاد کرتے ہوئے مقررین نے کہا: ’’ مرحوم نے اپنے دور اقتدار میں رشوت ستانی کے خلاف زبردست اقدامات اٹھائے تھے جس کا ذکر آج بھی اننت ناگ کے لوگ کرتے رہتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: NC Leader Anniversary: عبد الغنی ویری کی آٹھویں برسی پر اننت ناگ میں تقریب

وہیں دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی ٹویٹر پر مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.