حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں قومی یوم رائے دہندگان (نیشنل ووٹرز ڈے) شاندار طریقے سے منایا گیا۔ اس دوران سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے رائے دہی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پروگرام میں لوگوں کو حق رائے دہی کے تئیں بیدار کیا گیا، جس میں خاص طور پر سب ڈسٹرک میجسٹریٹ جہانگیر احمد کھانڈے نے کہا کہ ووٹرز ڈے کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ہر برس 25 جنوری کو قومی سطح پر اس لئے منایا جاتا ہے، تاکہ عوام میں ووٹنگ کی بیداری خاص طور پر اُن نوجوانوں کو ووٹنگ کی طرف مائل کیا جائے، جن کی عمر 18 برس ہو چکی ہے۔
رواں سال جن نوجوانوں کی عمر 18 سال ہو چکی ہے۔ ان میں ووٹر کارڈ بھی تقسیم کیے گئے، تاکہ آئندہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیے
جموں: یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ
اس موقع پر ایس ڈی ایم نے یقین دلایا کہ جس کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے، اُن سب کو ووٹر لسٹ کی فہرست میں ڈالا جائے گا تاکہ وہ اپنے ووٹ کا بھر پور استعمال کر کے صحیح نمائندے کا انتخاب کرسکیں۔