ETV Bharat / state

Syed Shahzadi Visits Pulwama قومی اقلیتی کمیشن کی کار گذار چیئرپرسن سید شہزادی نے پلوامہ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 5:26 PM IST

قومی اقلیتی کمیشن کی کار گذار چیئرپرسن سید شہزادی نے آج ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرکاری افسران کی ایک میٹنگ طلب کی، جس میں ضلع پلوامہ کے تمام سکٹورل افسروں نے شرکت کی۔

قومی کمیشن برائے اقلیت کی رکن سید شہزادی نے پلوامہ کا دورہ کیا

پلوامہ: جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی اسکیمز کا جائزہ لینے کے سلسلے میں آج قومی اقلیتی کمیشن کی کار گذار چیئرپرسن سید شہزادی نے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرکاری افسران کی ایک میٹنگ طلب کی، جس میں ضلع پلوامہ کے تمام سکٹورل افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف، سی ای او پلوامہ اور دیگر افسران موجود رہے۔

پروگرام کے دورام مقومی کمیشن برائے اقلیت کی رکن سید شہزادی نے افسران کے ساتھ مرکز کی اسکیموں کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ وہیں انہوں نے حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی فلاحی سکیموں کے بارے میں افسروں سے جانکاری حاصل کی۔ ضلع پلوامہ میں یہ اسکیمیں کس طرح چلائی جا رہی ہیں اور ان اسکیموں سے عام لوگوں کو کتنا فائیدہ ہو رہا ہے۔

اس دوران سید شہزادی نے کہا کہ 15 نکاتی پروگرام اقلیتوں کی روزی روٹی کو بہتر کرنے کی ایک کوشش ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ چھ مرکزی نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کے پسماندہ اور کمزور طبقات کو مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے مساوی مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب عام لوگ ان سکیموں سے فائیدہ حاصل کرنے کے اہل بن جائیں گے تو ملک کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی بہتر ہو جائے گی۔

موصوفہ نے گورمنٹ سینٹرل ہائی اسکول پلوامہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں زیر تعلیم طلبا سے بات چیت کی اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے اقلیتوں کے لئے جو اسکیمیں بنائی ہے اور ان کو زمینی سطح پر کس طرح لاگو کیا جارہا ہے، اسی کا جائزہ لینے کے لئے ہم نے ضلع کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افسران پر زور دیا کہ وہ ان اسکیموں کو زمینی سطح پر لاگو کریں تاکہ عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائیدہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Darakhshan Andrabi Visits Pulwama وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پلوامہ کا دورہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.