اننت ناگ: صحافت حکومتی اداروں اور دیگر شعبوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے علاوہ کسی بھی معاشرے کے کلچر کو بھی اجاگر کرتی ہے، جس میں فنون لطیفہ، کھیل اور تفریح اور مذہبی روایتوں کے اجزا شامل ہیں۔ اسی کے پیش نظر ضلع اننت ناگ میں میدان صحافت سے وابستہ افراد نے ایک نعتیہ پروگرام کا انعقاد کیا۔ Naat Competition organized by journalists in Anantnag۔
اننت ناگ میں منعقدہ اس نعتیہ مقابلے کی اختتامی تقریب کا اہتمام ہوا۔ تقریب میں میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر ہلال احمد شاہ اور اے سی ڈی اننت ناگ سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔
پروگرام میں طلبہ نے نعت خوانی کی۔ پروگرام میں حضرت محمدﷺ کی تعریف کے ساتھ حدیث مبارک پر روشنی ڈالی گئی جس سے محفل کی زینت اور بڑھ گئی اور حاضرین کے دل تروتازہ ہو گئے۔ موقع نعت خوانی میں فاتح طلبہ کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔مزید پڑھیں:
- 'پولٹزر انعام کشمیر کے لئے فخر کا مقام'
- Two Kashmiri Journalists Win Award: دو کشمیری صحافیوں نے ریڈ انک 2021 ایوارڈ جیتا
اس موقع پر صحافتی شعبے میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے کئی صحافیوں کو "ایکسل جرنلزم ایوارڈ" Excel Journalism Award سے نوازا گیا۔ مقامی سطح پر اس طرح کی تقاریب کے انعقاد کے حوالے سے منتظمین کی کافی سراہنا کی گئی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام جاری رکھے جائیں گے۔