ETV Bharat / state

ناگدرمن کھریٹی دہائیوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم - etv bharart urdu

خواتین کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران پورا علاقہ صدر اور تحصیل مقام سے منقطع ہوجاتا ہے۔ مقامی لوگوں کو اُن دنوں برف سے ہی گزارا کرنا پڑتا ہے۔ علاقے میں قائم مسجد شریف میں بھی وضو بنانے کے لیے پانی دستیاب نہیں ہوتا۔

ناگدرمن کھریٹی دہائیوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 10:45 AM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کا ناگدرمن علاقہ گذشتہ کئی دہائیوں سے پینے کے صاف پانی محروم ہے۔ لوگوں کی شکایت ہے کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگرچہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے مذکورہ علاقے میں پائپ لائن بچھائی گئی ہے تاہم پائپ لائن میں پانی کبھی دکھائی نہیں دیا۔ اس کے نتیجے میں گنجان آبادی والا یہ علاقہ نالہ گاورن کا پانی پینے پر مجبور ہے۔

150 سے زائد کنبوں پر مشتمل ناگدرمن کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر موسم خراب ہو تو ان کا پہاڑی راستے کو طے کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ مقامی خواتین بارش کا پانی جمع کر کے اس کو استعمال میں لاتی ہیں۔

ناگدرمن کھریٹی دہائیوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم
خواتین کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران پورا علاقہ صدر اور تحصیل مقام سے منقطع ہوجاتا ہے۔ مقامی لوگوں کو اُن دنوں برف سے ہی گزارا کرنا پڑتا ہے۔ علاقے میں قائم مسجد شریف میں بھی وضو بنانے کے لیے پانی دستیاب نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا ہے کہ بارش اور نالے کا پانی پینے کے سبب لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی نے ایک منصوبے کے تحت مذکورہ علاقے میں اگرچہ کئی سال قبل پائپ لائن بچھائی تھی، تاہم آج تک پائپ لائن میں پانی کبھی آیا ہی نہیں۔
ان کے مطابق انہوں نے کئی بار یہ مسئلہ محکمہ جل شکتی اور مقامی سیاسی رہنماؤں کی نوٹس میں لایا، تاہم ہر بار انہیں جھوٹی اُمیدوں کے سوائے اور کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔
ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ معاملہ محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جاوید احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے کو بہت جلد مرکزی اسکیم جل جیون مشن کے تحت پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.